آن لائن انٹرنیشنل اکیڈ می رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق قرآن اور حدیث کا علم طلباء اور طالبات تک پہونچانے کا مرکز ہے جس کے ذریعہ طلباء اور طالبات کو اعلی اخلاق کے ساتھ عمل کے راستے پر چلنے کی ترغیب ہورہی ہے اورہر گھر کی دہلیز تک اس علم و عمل کی آواز کو پہونچانے کا کام جاری ہے۔ یہ ایک مستند اور قابل اعتبار آن لائن پلیٹ فارم ہے جو اعلیٰ معیار کے قرآنی، عربی اور اسلامی علوم کے کورسز فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ ہم دینی علوم اور جدید ٹکنالوجی کے درمیان فرق کو ختم کررہے ہیں اور اس مرکز تعلیم سے ہر عمر کے طلباء اور طالبات — دنیا میں کہیں بھی ہوں — اہل علم اور تجربہ کار اسکالرز سے سیکھ رہے ہیں۔ ہماری محنت یہ ہے کہ آپ کی مصروف زندگی کے درمیان مناسب نصاب کے ذریعے ایک بہترین اسلامی شناخت اور اخلاق کوواضح کیا جائے۔ چاہے آپ ابتدائی اور آسان علم چاہتے ہیں یا اپنے علم میں مزید اضافہ چاہتے ہیں اورجدید مطالعہ کی تلاش میں ہیں، ہماری لائیو آن لائن کلاسزہر طالب علم پر اس کی استعداد کے مطابق ذاتی توجہ اور بہتر پیش رفت کو یقینی بناتی ہیں۔ آن لائن انٹرنیشنل اکیڈ می میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ ہمارے تمام کورسز کو دیکھیں اور اپنے لئے مناسب کورس کا انتخاب کرکے داخلہ فارم جمع کریں اور ہمیں مطلع کریں۔ ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔ جزاکم اللہ خیرا
ہماری اکیڈمی کے بارے میں لوگوں کی رائے جانیے۔